کبریٰ خان، ماہرہ خان کے مدِ مقابل کیوں نہیں آنا چاہتی تھیں؟

August 02, 2021

پاکستان کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں ادا کیا گیا کردار نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست کے دو بڑے نام، ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور کبریٰ خان نجی چینل پر نشر کیے جانے والے نئے ڈرامہ سیریل میں ایک ساتھ اسکرین پر نظر آ رہی ہیں۔

اس ڈرامے میں ایک ساتھ دو لیجنڈ اداکاراؤں کو ایک اسکرین پر دیکھ کر شائقین بھی خاصے خوش اور پر جوش ہیں۔


انسٹا گرام پر ایک مختصر سی وائرل ہوتی ویڈیو میں کبریٰ خان کا بتانا ہے کہ ’انہیں اس ڈرامے یا اس کی کاسٹ سے یا اس کردار ’مشعل‘ سے کوئی مسئلہ نہیں تھا، بس وہ منفی کردار ادا نہیں کرنا چاہتی تھیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’مگر جب انہوں نے اس کردار کا اسکرپٹ پڑھا تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ صرف ایک منفی کردار نہیں ہے بلکہ اس کردار کے اور بھی بہت سارے روپ ہیں تو انہوں نے اس کردار کو ادا کرنے کی ہامی بھری تھی۔‘