پاکستان میں جتنا تجربہ پی پی کے پاس ہے اتنا کسی کے پاس نہیں: آغا سراج درانی

August 02, 2021

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہپاکستان میں جتنا تجربہ پیپلز پارٹی کے پاس ہے اتنا کسی کے پاس نہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ رکھیں۔

آغا سراج درانی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ زیادہ سے زیادہ ماسک پہنیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی ویکسین موجود ہے لہٰذا لوگ ویکسین کرائیں۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو صورتحال خراب ہوگی۔

آغا سراج درانی کا مزید کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت اپنی بات کرتی ہے، ہم تجربے سے حکومت چلا رہے ہیں۔