• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ نے اپنا ویکسینیشن کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا

سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اپنا کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنا کورونا ویکسینیشن کارڈ شیئر کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’میں نے ویکسین لگوالی ہے، آپ بھی لگوائیں۔‘

سید مراد علی شاہ نے لکھا کہ ’کورونا وائرس ختم نہیں ہوا ہے لہٰذا ویکسین لگوا کر خود کو اور اپنے اہلِ خانہ کو محفوظ رکھیں۔‘

واضح رہے کہ شہرِ قائد کراچی میں عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں کمی نہیں آ سکی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23.79 فیصد تک پہنچ گئی۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیئے گئے11 ہزار 65 افراد کے ٹیسٹ میں سے 2 ہزار 632 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

دوسری جانب سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 30 افراد انتقال کر گئے۔

قومی خبریں سے مزید