سندھ حکومت کا قائدِ ملت لیاقت علی خان کے بیٹے کے اخراجات اٹھانے کا اعلان

August 02, 2021

سندھ حکومت نے قائدِ ملت لیاقت علی خان کے صاحبزادے کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت قائد ملت لیاقت علی خان کے بیٹے کے اخراجات اٹھائے گی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اکبر علی خان کے روزہ مرہ اخراجات بھی سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیصلے کی منظوری دے دی۔