فیکٹری مالکان نے سیمنٹ بیگ کی قیمت دو دن میں 25 روپے بڑھا دی ہے، آصف سعید

August 03, 2021

سیمنٹ فیکٹری مالکان نے 2 دن میں ایک بیگ کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کردیا۔

جنرل سیکریٹری سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن آصف سعید نے کہا ہے کہ سیمنٹ فیکٹری مالکان نے 2 روز میں سیمنٹ کے ایک بیگ کی قیمت میں 25 روپے اضافہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف برانڈ کے سیمنٹ کی بوری کی قیمت 655 سے 670 روپے تک ہوگئی ہے۔

آصف سعید نے مزید کہا کہ کسی نئے ٹیکس کے نہ لگنے کے باوجود سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ زیادتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ اضافہ سیمنٹ فیکٹری مالکان نے مل کر کیا ہے۔