اولمپکس: چین کی نمبر ون پوزیشن برقرار، ہاکی سیمی فائنل میں بھارت کو شکست

August 04, 2021

کراچی/ ٹوکیو( اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز) اولمپکس میں32گولڈ میڈلز کے ساتھ چین پہلے، امریکہ 22 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرےاور میزبان جاپان19 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔پانچ ہزار میٹرز کی خواتین ریس ہالینڈ کی اسٹیفنی ہسن نے جیتی ۔ امریکا کی سیمون بائلز نے جمناسٹک میں برانز میڈل جیت لیا۔مردوں کے ہاکی سیمی فائنل میں بیلجیم نے بھارت کو5-2 اور آسٹریلیا نے جرمنی کو 3-1 سے مات دی۔ فٹبال ایونٹ میں برازیل اور اسپین فائنل میں پہنچ گئے۔