سارہ خان نے نئی تصویریں شیئر کردیں

August 04, 2021

پاکستان کی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے اپنی خوبصورت نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں جنہیں دیکھ کر مداحوں نے اُنہیں ’کیوٹ مومی‘ قرار دے دیا ہے۔

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سارہ خان بہت جَلد ماں بننے والی ہیں اور آج کل اُنہیں شاپنگ مالز میں اپنے بجائے اپنے آنے والے ننھے مہمان کی شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سارہ خان کے شوہر، معروف گلوکار فلک شبیر بھی اُن کی نئی نئی ویڈیوز اور تصویریں اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں دونوں کے مداحوںکی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔


سارہ خان نے گزشتہ شام اپنے مداحو ں کے ساتھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں سیاہ لباس پہنے تصویروں کے لیے پوز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سارہ خان تصویروں میںکافی اچھے موڈ میں نظر آرہی ہیں۔

اُن کی یہ تصوریں مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں کی جانب سے بھی خوب پسند کی جا رہی ہیں۔

سارہ خان کے مداحوں کا اُن کی تصویروں پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سارہ خان بہت ’کیوٹ مامی‘ ہیں۔