• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کا بچوں کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ شروع سے ہی جڑواں بچوں کی خواہش مند ہیں۔

اداکارہ سارہ خان نے جیسے ہی مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ ان کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے تو مختلف سوشل میڈیا پیجز پر سارہ کے ایک انٹرویو کی ویڈیو کلپ خوب وائرل ہوگئی ہے۔

اس ویڈیو کلپ میں اداکارہ انٹرویو دیتے ہوئے شو کی میزبان ندا یاسر کو بتا رہی ہیں کہ ’وہ اس وقت سے ہی جڑواں بچوں کی خواہشمند ہیں جب انہیں شادی کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے تھا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اُن کے یہاں اولاد جب بھی ہو اچھی اور  صحت مند ہو،  لڑکی ہو یا لڑکا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘

سارہ نے بتایا کہ ’انہوں نے ایسا کبھی سوچا نہیں کہ پہلے لڑکی ہونی چاہیے یا لڑکا لیکن انہیں لگتا ہے کہ ان کو لڑکیاں زیادہ پسند ہیں۔‘


انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ’ان کے خیال میں لڑکیاں زیادہ اچھی ہوتی ہیں اور وہ خود بھی بہنیں زیادہ ہیں اور ان کا بھائی ایک ہی ہے اور لڑکیوں کو تیار کرنا بھی اچھا لگتا ہے۔‘

بچے کا نام رکھنے کے بارے میں ’اُن کا کہنا تھا کہ بچے کا نام وہ اور ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر مل کر فیصلہ کریں گے لیکن خاندان کے کسی اور فرد سے وہ بچے کا نام نہیں رکھوانا چاہتیں۔‘

تازہ ترین