چیک ریپبلک میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرانے سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

August 04, 2021

یورپی ملک چیک ریپبلک میں دو مسافرٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں، حادثے میں 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم دارالحکومت پراگ سے 140 کلومیٹر دور پیش آیا۔

حکام کے مطابق میونخ سے پراگ جانے والی ایکسپریس ٹرین اسٹاپ سگنل پر نہ رکی اور مقامی ٹرین سے ٹکراگئی۔

حادثے کے نتیجے میں دونوں ٹرینوں کے ڈرائیور اور ایک شہری ہلاک جبکہ 18 مسافر شدید زخمی ہوئے۔