آرمی چیف کا بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ

August 04, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے سربراہ نے افسران سے خطاب میں کہا کہ ابھرتے ہوئے چیلنجز کے تناظر میں افسران کو تازہ ترین صورت حال سے آگاہ رہنا چاہیے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران سے مزید کہا کہ انھیں ہر سطح پر پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔