سونے کی قیمت میں استحکام

August 05, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں استحکام ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3ڈالر فی اونس کے اضافے سے1810ڈالر سے بڑھ کر 1813 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 10ہزار 600 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 94ہزار 822 روپے پر مستحکم رہی ، چاندی کی قیمت بھی 1460روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔