بہن کی مایوں پر آئمہ بیگ کا ڈانس

August 05, 2021

پاکستانی گلوکار آئمہ بیگ کی بہن کومل بیگ کی مایوں پر کیا گیا ڈانس سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

کومل بیگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں سہیلیوں اور بہن کی اپنی مایوں میں موج مستی اور ڈانس کی ویڈیوز شیئر کی۔

کومل بیگ کل سلیم نامی شخص سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں زیرگردش ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ بیگ اپنی بہن کومل بیگ کو ابٹن اور مہندی لگا رہی ہیں۔

کومل بیگ کی مایوں پر آئمہ بیگ اور ان کی سہیلیوں نے بالی ووڈ گانوں پر ڈانس بھی کیا۔