نارتھ کراچی: ٹینکر کی ٹکر، 2 بھائی جاں بحق

August 05, 2021

نارتھ کراچی سیکٹر 11 جے میں واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی ہیں، جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاقہ پولیس نے بتایا ہے کہ واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ڈرائیور کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے۔