مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تشویش کا باعث ہے، پرنس دالمینی

August 05, 2021


جنوبی افریقہ کے آنجہانی رہنما نیلسن منڈیلا کے داماد اور جنوبی افریقی لیڈر پرنس دالمینی نے کشمیریوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تشویش کا باعث ہے۔ اقوام متحدہ میں یہ ایشو اٹھایا جا چکا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔

پرنس دالمینی نے مزید کہا کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کےحل کے لیے آگے آئے۔ کشمیر اور فلسطین میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔

پرنس دالمینی نے بھارت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سے مل کر مسئلہ کشمیر حل کرے۔