تاجکستان، ازبکستان اور روس کی افغان سرحد کے قریب جنگی مشقیں شروع

August 06, 2021

خطلون(آئی این پی)تاجکستان، ازبکستان اور روس کی افواج کی افغان سرحد کے قریب جنگی مشقیں شروع ہو گئیں۔ یہ مشقیں تاجکستان کے خطلون نامی خطے میں جاری ہیں اور دس اگست تک چلیں گی۔ ان مشقوں میں روس کے 1800 جبکہ مجموعی طور پر ڈھائی ہزار سے زائد فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ جنگی مشقوں میں بالخصوص دہشت گردانہ حملوں سے نمٹنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ روس کو خدشہ ہے کہ افغانستان میں صورتحال کافی بگڑ سکتی ہے۔ اسی تناظر میں ماسکو حکومت نے وسطی ایشیا میں اپنے فوجی اڈوں میں وسعت کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔