آئی فون کے نئے حفاظتی فیچر پر ایپل کی وضاحت

August 11, 2021

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نےبچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کے لیے آئی فون پر متعارف کرائے گئے نئے حفاظتی فیچر سے متعلق رازداری حقوق خدشات پر وضاحت پیش کردی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی آئی کلاؤڈ میں ذخیرہ بچوں کے جنسی استحصال کے مواد کا پتا لگانے تک محدود ہے۔

اس حوالے سے کمپنی نے کہا ہے کہ اسے کسی اور مواد کو جانچنے کے لیے کسی بھی حکومت کی درخواست کو قبول نہیں کیا جائے گا۔