سوات: اسکول کی لکڑی سے بنی چھت گر گئی، 19 بچے زخمی

July 02, 2024

اسکرین گریب

سوات میں نجی اسکول کی لکڑی سے بنی چھت گر گئی، حادثے میں 19 بچے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مٹہ منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق 3 زخمی بچوں کی حالت نازک ہے۔