مذاکرات کے ذریعے افغان تنازع کا حل نکالا جائے، پوپ فرانسس

August 15, 2021

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مذاکرات کے ذریعے افغان تنازع کا حل نکالنے پر زور دیا ہے تاکہ افغان عوام امن، استحکام اور عزت سے رہ سکیں۔

سینٹ پیٹرز اسکوائر میں زائرین اور سیاحوں سے خطاب کے دوران پوپ فرانسس نے افغانستان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

انھوں نے شرکا سے قیام امن کے لیے اجتماعی دعا کی درخواست کی اور کہا کہ تشدد کا خاتمہ اور امن کی جیت ہی افغان عوام کے حق میں ہے۔