سوات: سیاحوں کو لوٹنے والا 7 رکنی گروہ گرفتار

August 17, 2021

سوات میں سیاحوں کو لوٹنے والے 7 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کامران بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ 5 اگست کو لوئر دیر اور 9 اگست کو چکدرہ میں سیاحوں کو لوٹا گیا تھا۔

آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ واقعات میں منی لانڈرنگ، سرحد پار دہشت گردی کا عنصر بھی موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوہاٹ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بھی ناکام بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر کامران بنگش کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے ہفتہ وار سیکیورٹی بریفنگ دی۔

کامران بنگش نے کہا کہ گلیات میں ٹورسٹ پولیس موجود ہے، جبکہ ناران میں بھی تعینات کیے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغان مہاجرین کی ممکنہ آمد پر وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے مطابق چلیں گے۔