ICC ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان

August 19, 2021


آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایرون فنچ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ پیٹ کمنز نائب کپتان ہوں گے

آشٹن اگر، جوش ہیزل ووڈ، میچل مارش اور گلین میکسویل ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک ،مارکوس اسٹوئنس، میچل سویپسن، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ ٹریولنگ ریزور کھلاڑیوں میں ڈین کرسٹین، نیتھن ایلس اور ڈینئیل سیمس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ عمان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔