پاکستان سے اتحاد کے بغیر امن نہیں ہوسکتا، افغان وفد

August 20, 2021

پاکستان میں موجود افغان وفد نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اتحاد کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔

وفد کا کہنا تھا کہ اب تک طالبان نے جو کچھ کہا وہ صرف الفاظ تھے، ان کے عمل سے فرق پڑے گا، جنگی طور پر قبضہ لوگوں پر حکمرانی کے برابر نہیں ہے۔

افغان وفد نے کہا کہ دورہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقاتیں کیں، پاکستانی حکام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔