شریا گھوشل بچپن میں کیسی دکھائی دیتی تھیں؟

August 22, 2021

بھارتی پلے بیک گلوکارہ شریا گھوشل بچن میں کیسے دکھائی دیتی تھیں، اس سے متعلق تصاویر سامنے آگئیں۔

شریا نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرخود اپنی بچپن کی یادیں شیئر کیں۔

ہندو مذہبی تہوار رکشا بندھن کی مناسبت سے شیئر کی گئی ان تصاویر میں شریا کے بھائی سومیادیپ گھوشل بھی ان کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

ساتھ میں شریا نے اپنے چھوٹے بھائی کو اس ہندو مذہبی تہوار کی مبارکباد بھی دی، اور انہیں اپنا دل، سورج کی کرن قرار دیا۔

شریا نے بھائی کے لیے لکھا کہ ان کی بہن انہیں بہت پیار کرتی ہے۔