لاہور: عائشہ اکرم کے جسم پر خراشوں کے نشان پائے گئے ہیں، رپورٹ

August 23, 2021


لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹاک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کے کیس میں پولیس نے خاتون کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردی، رپورٹ کے مطابق عائشہ اکرم کے جسم پر خراشوں کے نشان پائے گئے ہیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی آر میں ترمیم کرلی گئی۔

تفتشی افسر نے ترمیمی ایف آئی آر کی کاپی بھی عدالت میں جمع کروادی، مقدمے میں خاتون سے ڈکیتی کرنے کے الزام میں دفعہ 395 بھی شامل کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل کے لیے عائشہ کو پیش کرنا ضروری تھا، میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی آر میں زخمی کرنے کی دفعات شامل ہیں۔