اس سال معیشت اپنے ٹارگٹ پورا کر لے گی، عبدالرزاق داؤد

August 25, 2021

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت صحیح سمت میں چل رہی ہے، مستقبل میں برآمدات کو مزید بڑھانا موجودہ حکومت کا ہدف ہے، پرامید ہیں اس سال معیشت اپنے ٹارگٹ پورا کر لے گی۔

اسلام آباد میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا ریفارم ایکشن پلان کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جس کو معیشت کا مسئلہ درپیش نہ ہو، موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں جس میں انویسٹمنٹ جی ڈی پی شرح کو مزید بہتر بنانا اور برآمد ات میں اضافہ کرنا اہم اہداف ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اوورسیز کامرس نے حکومت کی معیشت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، مستقبل میں معیشت کی مثبت گروتھ کو مستحکم رکھنا ہے۔

مشیرتجارت نے مزید کہا کہ کاروبار کرنے کے لیے ٹیرف ریشنلائزیشن ضروری ہے، پرامید ہیں ملک کی معیشت اس سال اپنے ٹارگٹ حاصل کرلے گی، خام مال کی درآمد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔