ابھیشیک بچن کی سرجری کامیاب

August 26, 2021

فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کے ہاتھ کی سرجری کامیاب ہوگئی۔

اس حوالے سے ابھیشیک بچن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ چہرے پر ماسک پہنے بیٹھے ہیں جبکہ اُن کے ہاتھ پر پٹّی بندھی ہوئی ہے۔


ابھیشیک بچن نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’گزشتہ بدھ کو میری نئی فلم کے سیٹ پر چنئی میں ایک عجیب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں میرا ہاتھ ٹوٹ گیا۔‘

بالی ووڈ اداکار نے بتایا کہ ’اُن کا ہاتھ ٹھیک کرنے کے لیے سرجری بہت ضروری تھی لہٰذا وہ فوری ممبئی واپس آئے جہاںلیلاوتی اسپتال میں اُنہوں نے سرجری کروائی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اب وہ اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے واپس چنئی جارہے ہیں جہاں وہ اپنا ادھورا کام مکمل کریں گے۔‘

ابھیشیک بچن نے مزید کہا کہ ’جیسا کہ میرے والد کہتے ہیں کہ مرد کو درد نہیں ہوتا ہے تو اس سے تھوڑی تکلیف ہوتی ہے۔‘

آخر میں انہوں نے نیک تمناؤں اور دُعاؤں کے لیے اپنے تمام مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔