آزاد کشمیر کابینہ کے 15 اراکین نے حلف اٹھا لیا

August 26, 2021

آزاد کشمیر حکومت کی نئی کابینہ کے 15 اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا، کابینہ اراکین کی تعداد 16 ہوگئی۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کابینہ کے پندرہ اراکین سے حلف لیا جبکہ سردار تنویر الیاس پہلے ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھا چکے ہیں۔

آج حلف اٹھانے والوں میں اظہر صادق، چوہدری ارشد، علی شان سونی ، ملک ظفر، چوہدری اخلاق، انصر ابدالی ، محمد حسین ، فہیم ربانی، میر اکبر، شاہدہ صغیر، خواجہ فاروق، چوہدری رشید، دیوان چغتائی، اکمل سرگالہ اور ماجد خان شامل ہیں۔