ہاتھی کے بچوں کی فیڈر پیتے ویڈیو وائرل

August 28, 2021


ہاتھیوں کی معدوم ہوتی نسل کو بچانے کے لیے کینیا کے وائلڈ لائف ادارے کی جانب سے ہاتھی کے بچوں کو فیڈر میں دودھ پلانے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

کینیا میں جنگلی حیات کو بچانے اور اِن کی افزائش کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کی جانب سے دل کو چھو لینے والی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ہاتھی کے بچے شیشے کی بوتلوں ( فیڈر) سے دودھ پینے کے لیے بھاگ رہے ہیں اور مزے سے فیڈر پی رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہاتھی کے اِن بچوں کی مائیں اور خاندان اِن سے بچھڑ گیا ہے جس کے نتیجے میں ان بچوں کی زندگی بچانے کے لیے انہیں فیڈر میں دودھ پلا کر پالا جا رہا ہے۔