• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عماد وسیم کی اہلیہ سے طلاق کا کیس دائر کرنے کی تصدیق

پاکستانی آل راونڈر عماد وسیم نے اہلیہ سے طلاق کا کیس دائر کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

عماد وسیم نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا، جس میں کہا کہ کافی سوچ بچار کی، میرے اور اہلیہ کے درمیان کچھ برس سے اختلافات حل نہیں ہوسکے۔

انہوں نے کہاکہ اس لیے اب میں نے طلاق کے لیے کیس دائر کردیا ہے، سب لوگوں سے درخواست ہے کہ ہماری نجی زندگی کا خیال رکھا جائے۔

عماد وسیم نے مزید کہاکہ پرانی تصاویر کے اوپر دھیان نہ دیں، کسی کے ساتھ نہ جوڑا جائے اور کوئی بیانیہ تشکیل دینے سے گریز کیا جائے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کوئی اس حوالے سے باز نہ آیا تو ضروری قانونی کارروائی بھی کی جائے گی، بچوں کی سرپرستی کرتا اور ذمے داری نبھاتا رہوں گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید