بابر اعظم کی نئی لُک مداحوں میں مقبول

August 28, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا نیا ہیئر اسٹائل مداحوں میں مقبول ہوگیا۔

کپتان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی تصاویر جاری کیں، جس میں انہوں نے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سے واپسی پر نیا ہیئر اسٹائل بنوا رکھا ہے۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے بابر اعظم نے لکھا کہ ’نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ میں تازگی بھرا محسوس کررہا ہوں۔‘

سوشل میڈیا پر صارفین بابر اعظم کے نئے لُک پر تبصرے پیش کررہے ہیں اور کپتان کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔