بہترین ڈراما کونسا ہے؟، حبا نے مداحوں سے رائے مانگ لی

September 01, 2021

پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے مداحوں سے ان کے بہترین ڈراما سیریل سے متعلق رائے مانگ لی۔

خیال رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں جیو انٹرٹینمنٹ نے دھوم مچادی ہے، جہاں اس کی پروڈکشن کے بہترین پروجیکٹس کو مختلف کیٹیگریز میں 25 نامزدگیاں ملی ہیں۔

ان ہی میں ڈراما سیریلز میں ڈراما "دیوانگی" بھی شامل ہے جس میں جاندار پرفارمنس کی بنا پر حبا بخاری کو بہترین اداکارہ (ناظرین کا انتخاب) کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

لیکن ساتھ میں حبا بخاری نے اسی دوران دیگر پروجیکٹس میں بھی کام کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی اور مداحوں سے ان کی رائے لی کہ "مداحوں کو میرا کونسا ڈراما سب سے زیادہ پسند ہے"

انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ اپنی رائے انہیں کمنٹ سیکشن میں دے سکتے ہیں۔