• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز: فیصل قریشی کی مداحوں سے ووٹ کی درخواست

نامور پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اپنے مداحوں سے بہترین اداکار کی کیٹیگری میں اُنہیں ووٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔ 

لکس اسٹائل ایوارڈز میں جیو انٹرٹینمنٹ نے دھوم مچادی ہے، جہاں اس کی پروڈکشن کے بہترین پروجیکٹس کو مختلف کیٹیگریز میں 25 نامزدگیاں ملی ہیں۔

ان ہی میں سے بہترین اداکار (ناظرین کا انتخاب) کی کیٹیگری میں فیصل قریشی کو ڈراما سیریل مقدر میں جاندار اداکاری کے باعث نامزد کیا گیا ہے۔ 

اپنی نامزدگی سے متعلق فیصل قریشی نے عبداللہ کادوانی کی پوسٹ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔ 

عبداللہ کادوانی نے اپنی پوسٹ میں فیصل قریشی (مقدر)، دانش تیمور (دیوانگی) اور عمران اشرف (کہیں دیپ جلے) کے لیے ووٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔ 


تازہ ترین