حیدرآباد، سائبر فراڈ میں ملوث نوجوان گرفتار

September 03, 2021

حیدر آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس افسر کے نام سے فیس بک پر جعلی آئی ڈی بنا کر اسپیشل برانچ کے نام پر بھرتی کا لالچ دینے والے بدین کے رہائشی 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے فیس بک پر اے ایس پی سٹی حیدرآباد علینہ راجپر کے نام سے آئی ڈی بنا رکھی تھی، سیکرٹ برانچ اور کرائم برانچ کے نام سے واٹس ایپ گروپ بنا رکھے تھے، چیف سیکریٹری کے نام سے جعلی آرڈر بھی اس گروپ میں بھیجے جاتے اور گروپ میں شامل لوگوں کو مرعوب کیا جاتا۔

شکایت کنندہ اے ایس پی علینہ راجپر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو پتا لگانا چاہیے کہ ملزم نے کتنے پیسے لیے، سم کس نام سے خریدی اور یہ پیج کس کے ایما پر بنایا گیا تھا۔