ہاتھی اور بھینس کی انوکھی دوستی، ویڈیو وائرل

September 03, 2021

جنگلی حیات کی بہبود اور تحفظ کے لیے کام کرنے والی کینیا کی شیلڈرک وائلڈ لائف نامی آرگنائزیشن کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہاتھی اور بھینس کی گہری اور انوکھی دوستی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی اپنی سونڈ اور بھینس اپنے سینگ کی مدد سے ایک دوسرے کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور بات چیت کررہے ہیں۔

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’بھینس اور اس کا ساتھی دوست دونوں یتیم جانور ہیں جنہیں ہم نے اس جنگل میں ایک نئی زندگی دی ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’عام طور پر ہاتھی اور بھینس کی دوستی نہیں ہوتی لیکن ان کی دوستی دیکھ کر ہم حیران ہیں کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت ہی محبت سے رہتے ہیں۔‘

اس ویڈیو کو یکم ستمبر کو شیئر کیا گیا تھا اور اب تک 11 ہزار سے زائد افراد یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔