سراج الحق کی انعام بٹ کو ریسلنگ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

September 04, 2021

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے انعام بٹ کو ریسلنگ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ حکومت حیدر علی اور انعام بٹ کے لیے خصوصی انعامات کا اعلان کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی سرپرستی کی جائے تو کھیلوں میں بہت بہتر نتائج آسکتے ہیں۔