مظفرگڑھ؛ لیڈی سب انسپکٹر نے وائرل ویڈیو کو جھوٹا قرار دے دیا

September 08, 2021

مظفرگڑھ کی لیڈی سب انسپکٹر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو جھوٹا قرار دے دیا۔

خاتون سب انسپکٹر نے کہا کہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون وہ ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو تھانہ سٹی کے اندر کی ہے جتنی بھی پولیس افسران ہیں وہ گاؤن استعمال کرتی ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون وہ نہیں ہیں۔

اس سے پہلے سامنے آنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں تھانہ سٹی کے باہر کھڑی ملزم کی کار میں ایک خاتون کو بیٹھتے دیکھا گیا تھا۔