سعید غنی نے اسد عمر کے طعنے کا جواب دے دیا

September 13, 2021

سندھ کے وزیر سعید غنی نے وفاقی وزیر اسد عمر کے طعنے کا جواب دے دیا۔

ایک بیان میں سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو بیرون ملک سے ویکسین کی امداد مل رہی تھی، انہوں نے سندھ حکومت پر کوئی احسان نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے اپنے بجٹ میں ویکسینیشن کے لیے پیسے رکھے، اسد عمر غلط بیانی نہ کریں۔

وفاقی وزیر نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ سندھ حکومت نے انسداد کورونا کی ایک ویکسین تک نہیں خریدی۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وفاق نے 10 ارب روپے کی ویکسین سندھ کو فراہم کی ہے۔