وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے اعلانات تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں سردار شاہ نے کہا کہ شفقت محمود کے اعلانات سے سندھ متفق نہیں، سندھ میں امتحانات ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تمام فیصلوں پر سندھ آمادہ نہیں، کورونا وبا کے دوران بہترین انداز سے امتحانات منعقد کروائے۔
وزیر تعلیم سندھ نے مزید کہا کہ سال میں دوبار امتحانات کی تجویز کو اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لے جائیں گے، اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کو ہی حتمی فیصلہ تصور کیا جائے گا۔