سعودی عرب: منی لانڈرنگ میں ملوث 24 ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا

September 13, 2021

سعودی عرب کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ میں ملوث 24 ملزمان کو سزا سنائی ہے۔

ریاض سے عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزمان کو 20 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

عدالت کے مطابق سزا پانے والے ملزمان میں سعودی شہری اور غیر ملکی شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان مختلف نوعیت کے کاروبار کی آڑ میں منی لانڈرنگ کرتے تھے۔ جبکہ ملزمان 17 ارب سعودی ریال کی منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے۔