عائزہ خان کا سوشل ایپ پر چاہنے والوں سے اظہار تشکر

September 13, 2021

پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے سوشل ایپ پر چاہنے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافے پر پرستاروں سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام پر عائزہ خان کے چاہنے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں یہ تعداد حاصل کرنے والی شخصیت ہیں۔

اپنی اس خوشی کو مناتے ہوئے عائزہ نے انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کو خصوصی پیغام دیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج ہم ایک کروڑ کا ایک مضبوط خاندان بن گئے ہیں، آپ تمام مداحوں کا شکریہ، آپ تمام لوگوں کے پیار و محبت کا بھی شکریہ۔