مڈل کلاس کے لیے ٹیکس میں کمی لا رہے ہیں، صدر بائیڈن

September 14, 2021

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ مڈل کلاس کے لیے ٹیکس میں کمی لا رہے ہیں۔

واشنگٹن سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ بڑے کارپوریشن ٹیکس میں اپنا منصفانہ حصہ ڈالیں۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ایک فائر فائٹر کو پوری ٹیک کمپنی سے زیادہ ٹیکس نہیں دینا چاہیئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ٹیچر کو آئل کمپنی سے زیادہ ٹیکس نہیں دینا چاہیئے۔