وزیرِ صحت کے جاتے ہی محکمۂ صحت نے کیا کیا؟

September 14, 2021

لاہور ایکسپو سینٹر میں فائزر ویکسین کی خوراکیں محکمۂ صحت کے حوالے کرنے کی تقریب میں محکمۂ صحت پنجاب نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ ڈرامے بازی کی، وزیرِ صحت کے جاتے ہی فائزر ویکسین کے کاؤنٹرز ہٹا دیئے گئے۔

محکمۂ صحت پنجاب نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے آنے سے پہلے فائزر ویکسین کے فرضی کاؤنٹرز بنا دیئے، کاؤنٹرز پر زائد اسٹاف تعینات کر دیا گیا، بی پی آپریٹس اور سینیاٹائزر کی بوتلیں بھی رکھ دی گئیں۔

وزیرِ صحت کے جاتے ہی کاؤنٹرز سے عملہ غائب ہو گیا جبکہ میزوں پر رکھا سامان بھی اٹھا دیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے فائزر ویکسین کی 3 لاکھ 20 ہزار 580 خوراکیں محکمۂ صحت پنجاب کے حوالے کرنے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔