• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ مریض ICU میں ہیں جنہیں ویکسین نہیں لگی: وزیر صحت پنجاب

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں 87 فیصد مریض ویکسین نہ لگنے کی وجہ سے آئے ہیں، آئی سی یو میں بھی وہی مریض ہیں جنہیں ویکسین نہیں لگی۔

امریکا کی جانب سے عطیہ کی گئی ویکسین محکمۂ صحت کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے شرکت کی۔

اس موقع پر یاسمین راشد نے بتایا کہ 50 فیصد لوگوں کو ویکسین لگا دی گئی ہے، 15 سال سے 18 سال تک کے افراد کو فائزر ویکسین لگ رہی ہے۔

امریکی قونصل جنرل نے اس موقع پر کہا کہ 10 ستمبر کو لاہور کے لیے فائزر ویکسین امریکا کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فائزر ویکسین کی 3 لاکھ 20 ہزار 580 خوراکیں گزشتہ جمعہ پہنچ چکی ہیں۔

تازہ ترین