قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے فوری بعد بنگلادیش کا دورہ کرے گی

September 14, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے فوری بعد بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔

سی ای او بنگلادیشی بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم فل سیریز کیلئے15نومبر کو ڈھاکا پہنچے گی، پاکستانی ٹیم سیریز میں تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلے گی۔

سی ای او بنگلادیشی بورڈ نے یہ بھی کہا کہ سیریز کے میچ شیڈول کو فائنل کرنے کیلئے پی سی بی سے بات جاری ہے۔