امید ہے کہ رمیز راجہ کرکٹ کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں گے، شاہد آفریدی

September 14, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کی سربراہی میں کرکٹ میں ترقی کی امید کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے رمیز راجہ کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمیز راجہ کے پاس کرکٹ کا جتنا تجربہ اور علم ہے ، ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ آنے والے برسوں میں بہتری کی جانب گامزن ہوگی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے نئی اننگز شروع کردیں، وہ احسان مانی کی جگہ تین سال کے لیے بلامقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36 ویں چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

اپنے ماہرانہ تبصروں میں سخت موقف رکھنے والے رمیز راجا کے پاس کرکٹ کی بہتری کے لیے روڈ میپ موجود ہے۔