حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کو تعینات کیا، عطا تارڑ

September 14, 2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہحکومت نے چیف الیکشن کمشنر کو تعینات کیا، ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

ان خیالات کا اظہار لیگی رہنما نے جیونیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ہمارا کوئی ذاتی تعلق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راجہ سکندر سلطان کا نام لفافہ کھول کر پرویز خٹک نے نکالا تھا، حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کو تعینات کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت کا ذیلی ادارہ نہیں یہ ایک آئینی ادارہ ہے۔