ملتان: لڑکی کو ہراساں، بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

September 14, 2021

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے ملتان کی رہائشی لڑکی کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزم خضر اصغر کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

سائبر کرائم کے مطابق ملزم ملتان کی رہائشی لڑکی کو بلیک میل کررہا تھا، جس کے موبائل سے لڑکی کی نازیبا ویڈیو بھی برآمد ہوئی ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم خضر اصغر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔