• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: حوالہ، ہنڈی کی غیر قانونی سرگرمیاں، باپ اور بیٹا گرفتار، کروڑوں روپے برآمد

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمرشل بینک سرکل کراچی نے خالد بن ولید روڈ پر بڑی کارروائی کی۔

اعلامیے کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی میں حوالہ، ہنڈی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5 کروڑ روپے سے زائد پاکستانی روپے اور 34 ہزار 300 امریکی ڈالرز برآمد ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے اعلامیے کے مطابق ملزمان سے 200 یورو، طلائی زیورات، پرائز بانڈ، موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملزمان گھر سے حوالہ، ہنڈی کی غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔

ایف آئی اے سندھ نے ملزمان محمد یاسین اور یاسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

تازہ ترین