فلسطینی قیدیوں پر اسرائیلی مظالم بڑھ گئے، بھوک ہڑتال کا اعلان

September 15, 2021

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی /جنگ نیوز )فلسطینی قیدیوں نے حراستی مراکز میں مظالم میں اضافے کیخلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا، اے ایف پی کے مطابق 1400 فلسطینی قیدیوں نے عقوبت خانوں میں اسرائیلی مظالم کیخلاف بھوک ہڑتال کااعلان کیا، 6 ستمبر کو اسرائیل کی انتہائی سیکورٹی کی حامل جیل سے 6 فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھےگوکہ بعدازاں ان میں سے بعض قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا تاہم دیگر قیدیوں سے انتہائی ناروا سلوک کیا گیا اور اسرائیلی مظالم بڑھ گئے جس کیخلاف سیکڑوں فلسطینی قیدیوں نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔یہ ہڑتال جمعے سے شروع ہوگی ۔