چین سوشلسٹ اقدار پر مبنی مہذب انٹرنیٹ لانے کا خواہاں ہے، سرکاری میڈیا

September 15, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کا ملک نیوز ویب سائٹس اور آن لائن پلیٹ فارمز کے لائیکس پر نگرانی کو مضبوط بناتے ہوئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سوشلسٹ اقدار پر مبنی ʼمہذبʼ انٹرنیٹ کو فروغ دینے کی کوششیں تیز کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژن ہوا نیوز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ برسوں کی تیز رفتار نمو اور تبدیلی کے بعد چین کے ریگولیٹرز ٹیکنالوجی سے لے کر تعلیم اور تفریح تک کئی شعبوں کی سخت نگرانی کے ساتھ معاشرے پر کنٹرول کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائبر اسپیس کو حکمران کمیونسٹ پارٹی اور اس کی کامیابیوں کے بارے میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔