آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ

September 15, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے جاری منصوبوں سے متعلق انہیں آگاہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پاکستان ایئر فورس کے آپریشنل معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے افغانستان سے انخلا میں پاک فضائیہ کے آپریشنز کی تعریف کی، جبکہ انہوں نے آپریشنل تیاریوں اور تمام رینکس میں جذبے کو سراہا۔